پشاور؛ پولیس چوکی کے قریب بم دھماکا، اہلکار زخمی

پشاور(پنڈی پوسٹ نیوز) فرنٹیر روڈ پولیس چوکی سرہ خورہ کے ساتھ بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق دھماکا پولیس چوکی کے قریب نصب بم کا تھا، دھماکے سے ایک پولیس اہلکار زخمی جبکہ چوکی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور سرچ آپریشن جاری ہے۔