اسلام آباد(اویس الحق سے)پاک فضائیہ نے افغانستان کے صوبے لغمان میں فضائی کارروائی کرتے ہوئے لغمان میں اسلحہ ڈپو، اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ کو مکمل تباہ کردیا جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تازہ کارروائی میں مہمند سیکٹر کے قریب افغان چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی جانب سے افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا بھرپور اور موثر انداز میں منہ توڑ جواب کا سلسلہ جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں صوبہ لغمان میں اسلحہ ڈپو،اے بی ایف بٹالین ہیڈکوارٹر اور ننگرہار بریگیڈ مکمل طورپر تباہ کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کیخلاف پاکستان کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.