وفاقی دارالحکومت میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم،انتظامیہ کا اہم پیغام جاری

وفاقی دارالحکومت کے پیٹرول پمپس پر شہریوں کا ہجوم لگ گیا، ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کے لیے اہم پیغام جاری کردیا گیا۔

اپنے بیان میں ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شہر کے تمام پیٹرول پمپس پر پیٹرول کا اسٹاک وافر مقدار میں موجود ہے، کل سے پیٹرول کی عدم فراہمی کے حوالے سے زیر گردش خبریں محض افواہیں ہیں، کوئی فیول پمپ آپ کی ضرورت سے کم پیٹرول دے تو فی الفور ہمیں آگاہ کریں۔