تحریر: حافظ نصرت علی خان 03335973150
اٹک کی سیاسی و سماجی فضا میں ان دنوں ایک نام خاص طور پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، اور وہ نام ہے میر نوید اختر کا، جنہیں حال ہی میں کوآرڈینیٹر چیئرمین واسا پنجاب کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ تقرری نہ صرف ان کی سیاسی جدوجہد، عوامی خدمات اور تنظیمی صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ اس بات کا بھی واضح ثبوت ہے کہ قیادت نوجوان اور باصلاحیت افراد پر بھرپور اعتماد کر رہی ہے۔
کوآرڈینیٹر چیئرمین واسا پنجاب بننے کے بعد جب میر نوید اختر واسا آفس اٹک پہنچے تو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ تین روز تک واسا آفس اٹک سیاسی، سماجی، تعلیمی اور سرکاری شخصیات کی آمد کا مرکز بنا رہا۔ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے آ کر انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مبارکباد دینے والوں میں چیف آفیسر ضلع کونسل اٹک سید علی عباس، سی ای او ایجوکیشن اٹک ڈاکٹر محمد اظہر، صدر فتح جنگ بار ایسوسی ایشن سید سجاد حسین، جنرل سیکرٹری محمد شہزاد ملک، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پی پی ون ملک انصار، حافظ احسان اور ان کے رفقاء، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری الطاف حسین، معروف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ملک شفیق اعوان، ایپکا کے عہدیداران رستم شاہ، یاسر خان، ملک زاہد، چوہدری اشفاق، شیر بہادر، حافظ ابوبکر، طارق عبداللہ، سیف عبدالجلیل، حاجی ستار اور سروس اسٹیشنز اٹک کے نمائندگان شامل تھے۔
اسی طرح کونسلر ذوالفقار بلوچ گلیال، لالہ فتح خان، محمد حسنین، محمد بنارس، قاری سجاد حسین، ڈی ای او فنانس، ملازم حسین شاہ، عاقب جاوید، حاجی ناصر اور ضلعی صدر علماء ونگ پاکستان مسلم لیگ (ن) علامہ نیاز حسین سمیت متعدد سیاسی، سماجی، مذہبی اور تعلیمی شخصیات نے بھی میر نوید اختر سے ملاقات کی اور ان کی کامیابی کو اٹک کے لیے خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر میر نوید اختر اور ان کی واسا ٹیم نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تین دن تک آنے والے معزز مہمانوں کی خاطر تواضع کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس نے ان کی خوش اخلاقی، مہمان نوازی اور وسیع القلبی کو مزید اجاگر کیا۔ جو بھی شخصیت ان سے ملاقات کے لیے آئی، اس نے ان کے خندہ پیشانی سے استقبال اور محبت بھرے انداز کو سراہا۔
میر نوید اختر کا شمار اٹک کے ان نوجوان سیاسی رہنماؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت، شائستگی اور عوامی رابطوں کی بدولت ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ وہ نہ صرف ایک متحرک سیاسی کارکن ہیں بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر وقت دستیاب رہنے والے رہنما کے طور پر بھی پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں عاجزی، خلوص، ملنساری اور خدمت کا جذبہ نمایاں نظر آتا ہے، جو انہیں دوسروں سے ممتاز بناتا ہے۔
سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ میر نوید اختر پر قیادت کا اعتماد دراصل ان کی مسلسل جدوجہد، تنظیمی وفاداری اور عوامی مقبولیت کا اعتراف ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جس اعتماد کے ساتھ انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے، وہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مستقبل میں بھی ان سے مزید اہم کردار کی توقعات وابستہ ہیں۔
آج جب نوجوان قیادت کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، میر نوید اختر جیسے باصلاحیت اور متحرک افراد امید کی ایک روشن کرن دکھائی دیتے ہیں۔ ان کی کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی محنت کا صلہ ہے بلکہ اٹک کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک مثبت پیغام ہے کہ لگن، خلوص اور مستقل مزاجی سے کام کیا جائے تو منزلیں خود راستہ دے دیتی ہیں۔
بلاشبہ، میر نوید اختر کی حالیہ تقرری اور ان کے اعزاز میں مبارکبادوں کا یہ غیر معمولی سلسلہ اس حقیقت کا غماز ہے کہ وہ عوام، کارکنوں اور قیادت تینوں کے اعتماد پر پورا اترنے والے ایک ابھرتے ہوئے سیاسی رہنما ہیں، اور اٹک کی سیاسی تاریخ میں ان کا کردار آنے والے دنوں میں مزید نمایاں ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔