معروف شاعر و دانشور راجہ واجد اقبال حقیر انگلینڈ کے دورہ سے واپس وطن پہنچ گئے

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)معروف پوٹھوہاری شاعر راجہ واجد اقبال حقیر انگلینڈ کے کامیاب ثقافتی دورہ کے بعد وطن واپس٬ائیرپورٹ پر  شاندار استقبال۔‏ تفصیلات کے مطابق معروف پوٹھوہاری و اردو شاعر راجہ واجد اقبال حقیر انگلینڈ کے کامیاب ثقافتی دورہ کے بعد آج صبح وطن واپس پہنچ گئے۔‏ راجہ واجد اقبال حقیر کا یہ دورہ سوا تین ماہ پر محیط تھا۔‏ اس دورہ میں انگلینڈ بر میں مقیم پوٹھوہاریوں اور پنجاںیوں کے دعوت پر مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔‏ اس موقع پر بات کرتے ہوئے واجد حقیر نے اس کامیاب دورہ پر اللہ کا شکر ادا کیا اور انگلینڈ میں تمام میزبانوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ائیرپورٹ پر استقبال کے لیئے آنیوالوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔‏ استقبال میں کوٹلی ستیاں سے بابو جمیل احمد جمیل٬ جہلم سے جہانگیر فکر جہلمی٬ جنید پہلوان٬ چوہدری ساجد محمود٬ وحید سلطانی ٬تحصیل  کہوٹہ سے صوبیدار راجہ مسعود زیرک٬ راجہ نعیم اختر جنجوعہ٬ راجہ ارسلان٬  کلرسیداں سے ملازم حسین اشکی٬ اظہر محمود رہبر ٬ چوکپنڈوڑی سے علامہ عاصم سلیم قریشی ٬ راجہ غلام قنبر ٬ صوفی پرویز منگرال شامل تھے جبکہ راجہ ابیض جنجوعہ اور راجہ عاشور اقبال جنجوعہ خصوصی طور پر موجود تھے۔‏ راجہ واجد اقبال حقیر کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے٬گلے میں  پھولوں کے ہار ڈال کر اور پھولوں کے گلدستے پیش کر کے کیا گیا۔‏