
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر نگرانی محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں سٹی سرکل میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا،
اس مشق کا مقصد محرم الحرام کے دوران برآمد ہونے والے جلوسوں اور مجالس کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس فورس اور دیگر اداروں کی عملی تیاری کا جائزہ لینا تھا۔
موک ایکسرسائز میں ایلیٹ پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، محکمہ صحت اور دیگر اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا،
مشق کے دوران سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن، فوری ریسپانس، زخمیوں کی منتقلی، مشکوک افراد کی گرفتاری اور عوامی تحفظ کے تمام مراحل کا عملی مظاہرہ کیا گیا،
محرم الحرام کے دوران امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو