ضلعی پولیس سال 2025 کے دوران درج 43616 مقدمات میں سے صرف 16599 مقدمات کے مکمل چالان بھجوا سکی6489چالان مکمل طور پر التوا کی نذر

راولپنڈی ضلعی پولیس سال 2025 کے دوران ضلع بھر کے31 تھانوں میں مجموعی طور پر درج 43616 مقدمات میں سے صرف 16599 مقدمات کے مکمل چالان عدالتوں میں بھجوا سکی جبکہ 6489 مقدمات کے چالان مکمل طور پر التوا کی نذرہو گئے اور سال بھر میں 5325 مقدمات ٹریس ہی نہ ہو سکے پولیس کی مبینہ سستی اور عدم دلچسپی کے باعث زیر التوا 6489 چالانوں سمیت رواں سال مجموعی طورپر 21414 مقدمات کے مکمل چالان پیش

نہ ہونے سے نہ صرف جیلوں میں موجود حوالاتی کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور رہے بلکہ ضمانتوں پر رہا ملزمان بھی عدالتوں کے چکر لگا تے رہے ہزاروں مقدمات کے چالان عدالتوں تک نہ پہنچنے سے انصاف کی بروقت فراہمی بھی مخدوش ہونے لگی ضلع بھر میں گزشتہ سال کے دوران 3317 مقدمات کے اندراج کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آنے والا تھانہ صادق آباد صرف 997 مقدمات کے مکمل چالان عدالتوں کو بھجوا کر اپنی سست روی میں بھی پہلے نمبر پر رہا جبکہ 3239 مقدمات کے اندراج کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آنے والے تھانہ نیوٹاؤن نے 856 مقدمات کے چالانوں اور 2711 مقدمات کے اندراج کے ساتھ تیسری پوزیشن کے

حامل تھانہ چکلالہ نے 566 مقدمات کے چالانوں کے ساتھ اپنی سست روی کا اعزاز بھی برقرار رکھا ضلع راولپنڈی کے اکلوتے تھانہ ویمن میں سال بھر میں درج ہونے والے 10 مقدمات میں سے صرف 4 کا چالان مکمل کر کے عدالتوں میں بھجوایا گیا ذرائع کے مطابق راول ڈویژن کے 8 تھانوں میں سے تھانہ سٹی میں درج ہونے والے کل 1240 مقدمات میں سے 663 کے مکمل چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے جبکہ 90 نامکمل اور 81 عبوری چالان عدالتوں میں پہنچ سکے، تھانہ گنجمنڈی میں درج 690 مقدمات میں سے 413 مقدمات کے مکمل چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے جبکہ 82 مقدمات کے نامکمل اور 48 مقدمات کے عبوری چالان

عدالتوں کو بھجوائے گئے، تھانہ رتہ امرال میں درج 856 میں سے 274 مقدمات کے مکمل، 272 نامکمل اور 81 عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے، اسی طرح تھانہ پیرودھائی میں درج 1283 میں سے صرف 643 مقدمات کے مکمل، 176 نامکمل اور 112 عبوری چالان عدالتوں میں پہنچ سکے، تھانہ نیو ٹاؤن میں درج 3239 مقدمات میں سے صرف 856 مقدمات کے مکمل، 254 نامکمل اور 579 عبوری چالان عدالتوں میں پہنچ سکے، تھانہ صادق آباد میں درج 3317 مقدمات میں سے صرف 997 مقدمات کے مکمل، 375 نامکمل اور 551 عبوری چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے، تھانہ وارث خان میں درج 1905 مقدمات میں سے 880 مقدمات کے مکمل، 195 نامکمل اور 102 عبوری چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے

، تھانہ بنی میں درج 1432 مقدمات میں سے 686 مقدمات کے مکمل، 120 نامکمل اور 82 عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے، ادھر پوٹھوہار ڈویژن کے 12 تھانوں میں تھانہ سول لائن میں درج 1916 مقدمات میں سے 509 مقدمات کے مکمل، 167 نامکمل اور 348 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ چکلالہ میں درج 2711 مقدمات میں سے 566 مقدمات کے مکمل، 330 نامکمل اور 232 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ مورگاہ میں درج 868 مقدمات میں سے 351 مقدمات کے مکمل، 82 نامکمل اور 55 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ ویمن میں درج 10 مقدمات میں سے 4 مقدمات کے مکمل اور 2 نامکمل چالان عدالت میں بھجوائے گئے، تھانہ کینٹ میں درج 1837 مقدمات میں سے 802 مقدمات

کے مکمل، 97 نامکمل اور 144 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ ویسٹریج میں درج 1067 مقدمات میں سے 545 مقدمات کے مکمل، 122 نامکمل اور 32 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ آر اے بازار میں درج 1233 مقدمات میں سے 719 مقدمات کے مکمل، 121 نامکمل اور 42 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ ریس کورس میں درج 1247 مقدمات میں سے 666 مقدمات کے مکمل، 177 نامکمل اور 75 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ نصیر آباد میں درج 2192 مقدمات میں سے 777 مقدمات کے مکمل، 312 نامکمل اور 90 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ ائیرپورٹ میں درج 198 مقدمات میں سے 55 مقدمات کے مکمل، 29 نامکمل

اور 9 عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے اسی طرح تھانہ ٹیکسلا میں درج 2368 مقدمات میں سے 1144 مقدمات کے مکمل، 227 نامکمل اور 230 عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے، تھانہ واہ کینٹ میں درج 1038 مقدمات میں سے 314 مقدمات کے مکمل، 171 نامکمل اور 102 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ صدر واہ میں درج 1769 مقدمات میں سے 931 مقدمات کے مکمل، 294 نامکمل اور 52 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ صدر بیرونی میں درج 1577 مقدمات میں سے 471 مقدمات کے

مکمل، 163 نامکمل اور 129 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ روات میں درج 2201 مقدمات میں سے 448 مقدمات کے مکمل، 302 نامکمل اور 424 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ چونترہ میں درج 485 مقدمات میں سے 139 مقدمات کے مکمل، 133 نامکمل اور 56 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ چکری میں درج 354 مقدمات میں سے 193 مقدمات کے مکمل، 47 نامکمل اور 6 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ دھمیال میں درج 1820 مقدمات میں سے 422 مقدمات کے مکمل، 388 نامکمل اور 193 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ گوجرخان میں درج 1484 مقدمات میں

سے 679 مقدمات کے مکمل، 261 نامکمل اور 88 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ مندرہ میں درج 616 مقدمات میں سے 321 مقدمات کے مکمل، 90 نامکمل اور 34 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ جاتلی میں درج 686 مقدمات میں سے 332 مقدمات کے مکمل، 90 نامکمل اور 25 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ کلرسیداں میں درج 1059 مقدمات میں سے 472 مقدمات کے مکمل، 183 نامکمل اور 43 عبوری چالان پیش کئے گئے، تھانہ کہوٹہ میں درج

  مقدمات میں سے 918 مقدمات کے 327 مکمل، 160 نامکمل اور 43 عبوری چالان پیش کئے گئے اس طرح مذکورہ اعدادو شمار کے علاوہ باقی رہ جانے والے 4837 مقدمات کے چالان کینسل کر دیئے گئے ضلع بھر میں سال کے دوران مجموعی طور پر 5325 مقدمات ٹریس ہی نہ ہوسکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔