مری(اویس الحق سے) یہاں ضلع بھر میں تین مختلف حادثات میں آٹھ افردد زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔اس طرح پہلا حادثہ تحصیل کوٹلی ستیاں کرور بالا میں ہو جہاں ایک کار گہری کھائی میں جا گری جس میں چار افراد شدید زخمی ہو گئے ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد کی جانب سے متاثرہ افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں احمد صابر،ملائکہ شبیر،فرحت بی بی اورساجد حسین شاہ شامل ہیں۔دوسرا حادثہ مری پنڈی جی ٹی روڈ 22 میل ایک موٹر سائیکل کو پیش آیا جس میں،موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید دخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ابتداء طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پمز ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا جبکہ تیسرا حادثہ، لاہور سے نیو مری جانے والی فیملی کی کار بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ کا شکار ہوی۔ ایک شدید زخمی بے ہوش تھا جسے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے بی بی ایچ منتقل کیا گیا۔
