(پنڈی پوسٹ نیوز)شیر افضل خان مروت نے خیبرپختونخوا میں نافذ کیے گئے گورنر راج کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔شیر افضل مروت کے مطابق وہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قراردادوں کی نقول حاصل کرنے کے بعد گورنر راج کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی اقدام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی قراردادوں کی کاپیاں حاصل کرنے کے بعد اس معاملے کو چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔