چائنیز سموسہ
اجزاء: چکن بون لیس آدھا کلو،آلو چارعد د انڈے پانچ عدد (ابلے ہوئے) نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ سموسے کی پٹیاں حسب ضرورت تیل ڈیپ فرائی کیلئے۔ ایک دیگچی میں آلو اور چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر ڈال دین ساتھ ہی نمک اور کالی مرچ شامل کر دیں اور دودھ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ وہ خشک ہو جائے جبکہ آلو اور چکن گال جائے اب اس آمیزے کو اچھی طرح ملالیں اور انڈوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں یہ آمیزہ سموسہ پٹی رکھیں سموسے بنالیں ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور سموسے ڈال کر گولڈبراؤن ہونے تک تل لیں انہیں املی یا پودینے اور دہی کی چتنی کے ساتھ پیش کریں۔ (نبیلہ صفدر)