راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 8 ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے 5 کلو سے زائد چرس، شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا تھانہ نصیر آباد پولیس نے ایک ملزم سے 2 کلو 500 گرام چرس، تھانہ ریس کورس پولیس نے 1 ملزم سے 1 کلو 700 گرام چرس اور تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے ایک ملزم سے 1 کلو 540 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ تھانہ پیرودھائی، وارث خان ، ریس کورس اور تھانہ صدر واہ پولیس نے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے کر 25 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔