راولپنڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی




راولپنڈی کے علاقہ تھانہ چونترہ کے گاؤں رنوترہ میں آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق آسمانی بجلی اچانک گرنے سے خاتون موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی جبکہ دو دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو اہلکار جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کو ابتدائی کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی منتقل کر رہے ہیں، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے گی۔