راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ کھڑتن میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کا سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا ہے
پولیس کے مطابق ایس ایچ او روات پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ سابقہ رنجش کا شاخسانہ ہے، جہاں علی نامی شخص نے فائرنگ کر کے ثقلین نامی شہری کو قتل کر دیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ جاں بحق شہری کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
زخمی ہونے والوں میں فرقان، سفیر، شاہد، فیصل، اظہر، اختر، امجد، رابعہ، شاہین زوجہ اظہر اور آسیہ زوجہ ارشد شامل ہیں