41

دیول چوری کی واردات،لاکھوں روپے کے قیمتی زیورات چوری

مری(اویس الحق سے)دیول بازار مری میں ایک بڑی چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں  تاجر بشارت کی گولڈ شاپ کو نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم چوروں نے رات کے اندھیرے میں پلازہ کی پچھلی ساہیڈ سے دکان میں داخل ہو کر تمام قیمتی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ذرائع کے مطابق بازار مکمل طور پر بند تھا اور اس وقت سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات موجود نہیں تھےجس کی وجہ سے چور مکمل طور پر چوری میں کامیاب ہو گئے۔ متاثرہ تاجر بشارت نے کہا ہے کہ اس واردات سے انہیں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔متاثرہ تاجر نے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے پولیس سے بھی درخواست کی ہے کہ چوروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مال واپس دلایا جائے۔

پولیس نے بتایا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں۔ متعلقہ بازار میں سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کیے جائیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں