سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان اور تنویر الیاس کی اسلام آباد میں ملاقات

(پنڈی پوسٹ نیوز)صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان کی اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزادکشمیر و صدر استحکام پاکستان پارٹی سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات ،آزادکشمیر میں بالعموم اور پونچھ میں بالخصوص امن و امان کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار،پونچھ میں جاری ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ،پونچھ دھرنے کے پرامن، باوقار اور مذاکراتی حل کا مطالبہ

دونوں رہنماوں کا آزادکشمیر کی صورتحال پر مشاورتی دائرہ وسیع کرنے پر اتفاق ،پونچھ میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی ترسیل یقینی بنانے اور انٹرنیٹ کی فوری بحالی کا مطالبہ،پونچھ کے عوام کو آزادکشمیر کے جمہوری عمل سے باہر رکھنا کسی طرح بھی ریاست کے مفاد میں نہیں۔جتنا جلد ممکن ہو پونچھ کے عوام کو حکومت سازی کے عمل میں شامل کیا جائے۔