جہلم تحصیل سوہاوہ دھمیک روڈ کے قریب واقع منی ڈیم میں نہاتے ہوئے ایک 40 سالہ شخص ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری سرچ آپریشن شروع کیا۔ ڈیم کی گہرائی تقریباً 25 سے 30 فٹ تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی کو نکال لیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد کبیر ولد محمد لطیف عمر 40 سال سکنہ راولپنڈی کے نام سے ہوئی۔