راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی پنجاب انعام غنی نے صوبے کے تمام اضلاع میں ’اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل‘ قائم کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی زیرصدارت ویڈیو لنک آر پی اوز کانفرنس ہوئی، جس میں خواتین کے خلاف جرائم کی روک تھام پر بات چیت کی گئی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مقدمات کی تیز رفتار تفتیش کی مانیٹرنگ کریں گے، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل“ کی مانیٹرنگ کریں گے۔انعام غنی نے کہا کہ اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلینس سیل“ کو ایک ہفتے میں فعال بنایاجائے، اضلاع میں خصوصی سیل سی پی اوز اور ڈی پی اوز کی نگرانی میں کام کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین کی کالز پر 15 منٹ میں ریسپانس یقینی بنایا جائے گا، جبکہ لیڈی پولیس اہلکار سپورٹ آفیسر کے فرائض انجام دیں گی۔
اہم خبریں
امیدوار برائے ایل اے 39جموں6 چوھدری عبدالخطیب کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت
چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد
اٹک ، ایئر یونیورسٹی ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ میں “کیریئر اور فائنل ایئر پراجیکٹ ایکسپو 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اٹک : ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، انیل سعید
موت برحق ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، مفتی اللہ دتہ
حسن ابدال پولیس کی بروقت کارروائی، شہری پر فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار
فتح جنگ،قطبال، لانگ وہیکل ٹرک کی سوزوکی کو ٹکر، سوزوکی ڈرائیور جاں بحق
بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
علی امین کو ہٹانا غیر قانونی ہے ان کا استعفیٰ ایک سزایافتہ و نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، شیر افضل مروت
دنیا چین کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی، وزیراعظم