کراچی (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار (SMEs) کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ سہولت ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے معروف موبائل بینکنگ پلیٹ فارم ایزی پیسہ اور معروف فن ٹیک FINJA کے تعاون سے فراہم کی گئی ہے۔
اس نئے پلیٹ فارم، جسے ’’ایزی بزنس‘‘ پورٹل کا نام دیا گیا ہے، کا مقصد پاکستان میں ایس ایم ایز کے روزمرہ کے کاروباری آپریشنز کو بااختیار بنانا اور ان کے مستقبل کے ترقی کے امکانات کو بڑھانا ہے۔
اس پورٹل اکے ذریعے کاروباری افراد بینک کی جانب سے دی جانے والی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کر سکیں گے اور اپنے کاروبار کو آسانی سے منظم کر سکیں گے۔
ایزی بزنس پورٹل میں کاروباری صارفین کے لئے مختلف کیش مینجمنٹ ٹولز، مالی منصوبہ بندی کے حل اور دیگر اہم کاروباری سہولیات موجود ہیں جو ایس ایم ایز کو مارکیٹ میں مضبوط اور مؤثر بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.