ایرانی آرمی چیف ، ہماری افواج کی انگلیاں ٹریگر پر ہیںہر قسم کی محاذ آرائی اور قربانی کیلئے مکمل تیار ہیں

(پنڈی پوسٹ نیوز)اپنے بیان میں ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج آخری سانس تک دشمن کا مقابلہ کرے گی اور ہر محاذ پر قومی خود مختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی زمینی، فضائی اور بحری حدود کے دفاع کو ہر صورت یقینی بنائے گا اور ملکی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا بھرپور تحفظ جاری رکھا جائے گا۔امیر حاتمی کے مطابق مسلح افواج دیگر عسکری شاخوں کے ساتھ مل کر دشمن کا فیصلہ کن انداز میں مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ دفاعی صلاحیتوں میں مسلسل اضافہ بھی جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج قربانی اور جہاد کے جذبے سے سرشار ہیں اور اپنے مشن سے غیر متزلزل وابستگی رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کے پیغام نے فوجی جوانوں کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں اور ایران اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے۔دوسری جانب ایرانی ایرو اسپیس کمانڈر کے مطابق جنگ بندی کے دوران میزائل لانچرز کی تجدید اور اپ گریڈنگ کی رفتار پہلے سے زیادہ تیز کر دی گئی ہے۔