317

ائیر پورٹ سے آنے والی فیملی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

جہلم گزشتہ روز تھانہ منگلا کے علاقہ بائی پاس چک داد و کھوکھراں روڈ کے مقام پر سیالکوٹ ائیر پورٹ سے میر پورآزاد کشمیر جانے والی فیملی کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا گیا، متاثرہ شخص شہاب احمد ولد شاہ محمد سکنہ سیکٹر C-3 میر پور آزاد کشمیر نے بتایا کہ میں اپنی بیوی اور بچوں کے ہمراہ لندن سے آنے والی بہن کو لینے ایئر پورٹ سیالکوٹ گیا ہوا تھا کہ واپس آتے ہوئے تھانہ منگلا کے علاقہ ڈھوک کھوکھراں روڈ کے مقام پر پہنچا تو ایک جی ایل آئی کار برنگ گرے جنہوں نے اپنی گاڑی ہماری گاڑی کے آگے کھڑی کرکے آواز دی کہ گاڑی سے نیچے آجاؤ، ایک دم 2 مسلح نامعلوم افراد جو کار کے پیچھے سے اترے اور ہمارے اوپر اسلحہ تان لیا اور کہا کہ ہاتھ اوپر کرو اور گاڑی کی تلاشی لینی شروع کر دی، جس کے بعد 2 عدد لیڈیز بیگ اٹھا لئے جن میں 8 ہزار پاؤنڈاور میری بیوی کے 6 عدد طلائی زیورات جن میں چوڑیاں، 3 عدد انگوٹھیاں، پاکستانی 5 ہزار روپے، میرا بٹوا اور دیگر کاغذات جن میں اے ٹی ایم کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس، موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے، جن کی کل مالیت 24 لاکھ روپے بنتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں