محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں آج رات سے شدید برفباری متوقع ہے، مری اور گرد ونواح میں برفباری کا اسپیل کل شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری انتظامیہ نے تمام محکموں کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔
مری انتظامیہ کے مطابق ہائی وے کی مشینیں اور نمک پاشی والی گاڑیاں مختلف چوک چوراہوں میں پہنچا دی گئیں، سیاحوں کی سہولت کے لیے فسیلیٹیشن سینٹرز کو بھی فعال کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق محکمہ موسمیات نے مری میں برفانی طوفان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ ڈی پی او مری کے مطابق شہر میں اسنو چین والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی