آتش بازی کے سامان کی بھاری کھیپ برآمد، لاکھوں روپے مالیت کاآتشی گن اسٹک برآمد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی بڑی کارروائی،آتش بازی کے سامان کی بھاری کھیپ برآمد، ملزم گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے 70 کاٹن ماچس پٹاخہ، 30 کاٹن سوتر گولے، 15 کاٹن آتشی انار اور 10 کاٹن آتشی گن اسٹک برآمد،زیر حراست شخص نے شہر بھر کے مختلف علاقوں میں سامان آتش بازی سپلائی کرنے کا انکشاف کیا،ائیر پورٹ پولیس نے دوران گشت مشکوک ٹرک کو روک کر چیک کیا تو بھاری مقدار میں سامان آتش بازی برآمد ہوا،ائیر پورٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا،سامان آتش بازی معہ ٹرک قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے چالان عدالت کیا جائے گا، آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان