(پنڈی پوسٹ نیوز)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر تفتیشی افسران کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پولیس ہیڈکوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ،تربیتی ورکشاپ میں ایچ آئی یو کے تفتیشی افسران اور تھانوں کے محرر مالخانہ کی شرکت،ورکشاپ میں اسسٹنٹ ڈسڑکٹ پبلک پراسیکیوٹر مرید رضا نے تفتیشی افسران کو قتل سمیت دیگر اہم مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے لیکچرز دئیے،ورکشاپ میں تفتیشی افسران کو ملزمان کی گرفتاری،شواہد کے حصول اور ملزمان کوسزایابی کے ساتھ ساتھ انوسٹی گیشن کے نقائص کے متعلق لیکچرز دیئے گئے،لیکچر میں تفتیشی افسران کو مربوط اور جدید سائنسی انداز میں تفتیش کے طریقہ کار سے بھی آگاہی فراہم کی گئی،موثر تفتیش ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے،