دریاۓ سندھ بیلا میں تغیانی کے باعث سیلاب کی اطلاع پر راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کی ٹیم نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے 90 افراد اور 120 مویشیوں کو ریسکیو کیا۔
مری میں محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران 90 ہزار سے زاہد گاڑیاں داخل ہو گئیں جبکہ کار پارکنگ کی گنجائش 5000 سے زیادہ نہیں۔سی،ٹی،او مغیث احمد ہاشمی
دیول کے رہائشی حنان نامی نوجوان کو اس کے کزن نے زمین کے تنازع پر سر پر راڈ مار کر شدید زخمی کر دیا نوجوان زندگی و موت کی کشمکش میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے سخت ترین سیکورٹی انتظامات میں برآمد ہوا۔پاک فوج اور رینجرز کے اہلکار بھی بڑی تعداد میں جلوس کے سکیورٹی انتظامات کو دیکھتے رہے۔
بابا فدا حسین شاہ دربار تحصیل کوٹلی ستیاں کے نزدیک سے ایک ڈیڈ باڈی ملی ہے جس کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔
ملکہ کوہسار میں مریم نواز شریف کی ہدایات پر معذور افراد کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ویل چیئرز فراہم کی گئیں۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بڑے پروٹوکول کے ہمراہ مری سے ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقے چھانگلہ گلی روانہ
ریسکیو 1122 مری کا گرمائی سیزن کے باعث سول ہسپتال مری سے مختلف حادثات میں انتہائی تشویشناک مریضوں کی راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں منتقلی کا عمل جار ہے۔