راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) تھانہ چکلالہ پولیس نے منشیات فروشوں اور غیر قانونی شراب تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گھر میں قائم شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 100 لیٹر تیار شراب، 3 بوتلیں شراب، خالی بوتلیں اور پیکنگ کا دیگر سامان برآمد کرلیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ چکلالہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک ملزم اپنے گھر میں غیر قانونی طور پر شراب کشید کرکے فروخت کرنے کا کاروبار کر رہا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ گھر پر چھاپہ مارا اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔کارروائی کے دوران پولیس نے موقع سے 100 لیٹر شراب، 3 بوتلیں تیار شراب، خالی بوتلیں اور شراب کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والا دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
اس موقع پر ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ منشیات فروشی اور غیر قانونی شراب کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے اور معاشرے کو اس کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے، ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.