ڈیرہ خالصہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ) متحدہ عرب امارات کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری خورشید عالم عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں مقیم پاکستانی کاروباری و سماجی شخصیات نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر راجہ بلال بھٹی، راجہ تنزیل بھٹی، ثاقب یعقوب بھٹی اور راجہ قاسم ایوب نے چوہدری خورشید عالم کو ریاض آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، کاروباری سرگرمیوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے باہمی روابط کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری خورشید عالم نے پرتپاک استقبال اور محبت و خلوص کے اظہار پر تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.