کلرسیداں،گرین بس روٹ کے حوالے سے اہم اجلاس،ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی شرکت

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں کی زیر صدارت گرین بس سروس کے مجوزہ روٹ کے حوالے سے کمیٹی ممبران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حلقہ کے ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور ایم این اے کے کوآرڈینیٹر شیخ سلمان شمسی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں کلرسیداں کے لیے گرین بس سروس کے روٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے کمیٹی ممبران کی آراء اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے گرین بس سروس کے روٹ کو عوامی ضروریات اور سفری سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں اس امر پر بھی گفتگو کی گئی کہ گرین بس سروس کا روٹ ایسا ہونا چاہیے جس سے کلرسیداں اور گردونواح کے شہریوں کو آمدورفت میں زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آسکے۔ اس سلسلے میں متعلقہ امور پر باہمی مشاورت اور تجاویز کی روشنی میں آئندہ اقدامات پر غور کیا گیا۔گرین بس سروس کی فراہمی کو علاقے کے عوام کے لیے ایک اہم سفری سہولت قرار دیا گیا، جس سے طلبہ، ملازمین اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.