کلرسیداں(راجہ غلام قنبر) خطہ پوٹھوہار کی معروف شخصیت راجہ افتخار ملنگی آف ڈیرہ خالصہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اس عظیم سعادت کے حاصل کرنے بعد دوست احباب و برادری کی جانب سے مبارکباد و دعوت کا سلسلہ جاری ہے۔ سابق ممبر ضلع کونسل یونین کونسل بشندوٹ نے دعوت طعام اپنی رہائشگاہ اراضی چوہدریاں موضع بسنتہ میں کیا۔ دعوت کے مہمان خصوصی راجہ افتخار ملنگی نے اپنے فرزند راجہ کامران ملنگی، راجہ شعبان ملنگی کے ہمراہ شرکت کی جبکہ ڈیرہ خالصہ سے چوہدری طارق محمود کے دیرینہ احباب راجہ عبدالکریم ناز٬ چوہدری جاوید٬ چوہدری یسین اور چوہدری دائم جاوید بھی مدعو تھے۔ چوہدری ساجد، چوہدری ساجد،راجہ توصیف حسن، راجہ بلال حسن، چوہدری جنید، چوہدری عمر، چوہدری احمد بھی موجود تھے۔ چوہدری طارق محمود نے تمام شرکاء کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔ راجہ افتخار ملنگی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے اور انگلینڈ کا دورہ کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ سابق ممبر ضلع کونسل نے میڈیا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ یہ دعوت مکمل طور پر غیر سیاسی تھی۔