پشاورسکول:زخمی ہونے والے 32 بچوں کی فہرست جاری

(پنڈی پوسٹ نیوز)پشاور کے علاقے دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے 32 بچوں کی فہرست سامنے آگئی ہے، جبکہ دستیاب ریکارڈ میں ایک بچی کی میت موصول ہونے کی تصدیق بھی درج ہے۔فہرست کے مطابق زخمی بچوں میں احمد، مزمل، سارہ، عتیق، مرتضیٰ، احمد علی، ولید، ماہ نور، محمد عمران، محمد، معاویہ، عادل، فاروق، عبید، عمران، موسیٰ، حسنین، عتیق الرحمٰن، شاہ فہد، رابعہ، آفتاب، رومان، اسلام، ودود، خان ایاز، زوہیب، سائرہ، انور، رفعت اور دعا سمیت دیگر بچے شامل ہیں۔

ریکارڈ میں زیادہ تر بچوں کو معمولی چوٹیں آنے کا ذکر ہے۔ تاہم ماہ نور اور موسیٰ کے سر پر چوٹیں آئی ہیں، جبکہ دعا کے پاؤں میں فریکچر کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بعض بچوں کے جسم اور گھٹنوں پر بھی چوٹیں درج ہیں۔دستیاب فہرست میں رومیصہ کے نام کے سامنے میت موصول ہونے کا اندراج موجود ہے، جبکہ رومان کو معمولی چوٹیں آنے کی اطلاع دی گئی ہے۔