(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مویشی پالنے والے کسانوں کی سہولت کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔ ہیلپ لائن 0800-09211 پر کسان ہفتے کے ساتوں دن، 24 گھنٹے رابطہ کر سکتے ہیں۔اس اقدام کا مقصد مویشی پالنے والے کسانوں کو درپیش مسائل کے حل اور ضروری رہنمائی کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔