(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مکہ ڈیفنس الائنس کے پہلے سیکرٹری جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود سے ملاقات کے دوران مکہ معاہدے کو خطے میں امن و استحکام کا ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان، سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہمیشہ کی طرح شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ یہ الائنس پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ پر مشتمل ایک خالصتاً دفاعی اور تذویراتی اتحاد ہے، جس کا مقصد کسی نئے بلاک کی تشکیل یا کسی ملک کے خلاف کارروائی نہیں، بلکہ علاقائی اتحاد اور امن کا تحفظ ہے۔