ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر 10 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

منڈی بہاؤالدین(پنڈی پوسٹ نیوز)سپیشل لاء اینڈ آرڈر ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر 10 پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔قائم مقام ڈی پی او عبدالمجید نے 10 پولیس ملازمان کو برطرف کر دیا، منڈی بہاؤالدین میں ہفتہ وار اردل روم کے دوران محکمانہ کیسز کی سماعت بھی کی گئی، اردل روم میں ایک کانسٹیبل کو سنشور کی سزا بھی سنائی گئی۔

قائم مقام ڈی پی او عبدالمجید نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور ڈیوٹی سے غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں، پولیس فورس میں ڈسپلن اور فرائض کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔عبدالمجید نے کہا کہ محکمانہ قواعد کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔