(پنڈی پوسٹ نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے عمان کے وزیر سعود بن حمود بن احمد الحبسی نے ملاقات کی، جس میں پنجاب اور عمان کے درمیان زراعت، ماہی گیری، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔عمان کے وزیر سعود بن حمود بن احمد الحبسی نے پنجاب میں پہلے جھینگا فارمنگ مرکز کے قیام کی پیشکش بھی کردی۔ملاقات کے دوران دودھ اور گوشت کی پیداوار کے لیے لائیوسٹاک کی برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ دونوں جانب سے زراعت، ماہی گیری اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔