راولپنڈی،پولیس پارٹی پر فائرنگ،ملزمان کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز)تھانہ چکلالہ کے علاقہ میں رات گئے ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، ملزمان کے سرغنہ سمیت 6 ملزمان گرفتار، کلاشنکوف، رائفل، 3 پسٹل اور زیر استعمال 2 موٹر سائیکل برآمد،چند دن قبل ملزمان کی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ، شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،