لاہور،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاون

(پنڈی پوسٹ نیوز)لاہور میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کردی گئی، ستمبر کے دوران ایسی گاڑیوں کے 10 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں میں 215 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ جنوری کے مقابلے میں یہ اضافہ 1,149 فیصد تک پہنچ گیا۔

حکام کے مطابق لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں پر گاڑیوں کی عمومی چیکنگ بھی جاری ہے، جبکہ کمرشل گاڑیوں کی خصوصی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔متعلقہ ایس پیز اور ڈی ایس پیز کی جانب سے جاری آپریشنز کی نگرانی کی جا رہی ہے، جبکہ ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ پر قابو پانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔