(پنڈی پوسٹ نیوز)کرغستان میں جاری چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز میں پاکستان نے رسہ کشی کے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت اور کوریا کو شکست دے دی۔پاکستانی رسہ کشی ٹیم کے سربراہ نواب فرقان خان کے مطابق قومی ٹیم نے ایونٹ کے ابتدائی مرحلے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
پاکستان نے پہلے مقابلے میں بھارت کو شکست دی، جبکہ دوسرے مقابلے میں کوریا کے خلاف بھی کامیابی حاصل کرکے اگلے مرحلے کے لیے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔نواب فرقان خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے بھرپور تیاری کے ساتھ ورلڈ نومیڈ گیمز میں شرکت کی ہے اور کھلاڑی مزید کامیابیوں کے لیے پرعزم ہیں۔