(پنڈی پوسٹ نیوز)پشاور ہائیکورٹ میں قائداعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ،سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس عنایت اللہ خان نے کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ درخواست گزار کا پاکستان اور دبئی میں کاروبار ہے، درخواست گزار کا شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر لیگل نادرا کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ہونے کی بنیاد پر بلاک کیا گیا ہے۔عدالت نے آئندہ سماعت تک درخواست گزار کی دبئی سے ڈی پورٹیشن روکتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہو جائیں پھر اس کیس کا فیصلہ کریں گے۔