اٹک شہر کی معروف روحانی و دینی درسگاہ واہ خانگاہ مبارک، جامعہ مسجد انوار حسینیہ سیفیہ اور مزارِ پُرنور حضرت علامہ استاد العلماء، مفسرِ قرآن و حدیث، پیرِ طریقت و رہبرِ شریعت حضرت پیر قاضی انور الحق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے زیرِ سایہ ایک عظیم الشان روحانی اجتماع “محفلِ شانِ عمر فاروقؓ و شانِ امام حسینؑ” کا انعقاد کیا گیا ، محفل سے ممتاز مذہبی سکالر، پیرِ طریقت و رہبرِ شریعت حضرت علامہ پیر ڈاکٹر امجد حسین کاظمی سیفی اویسی اور ان کے صاحبزادے حضرت علامہ صاحبزادہ قاضی محمد فیضان حسن سیفی اویسی نے خطاب کرتے ہوئے حضرت عمر فاروقؓ کے عدل و انصاف، اسلامی خدمات اور امام حسینؑ کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ واقعۂ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک ابدی معرکہ ہے جو قیامت تک انسانیت کو صبر، استقامت اور حق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتا رہے گا ، دریں اثناء، محفلِ ذکرِ شہدائے کربلا کا دوسرا روحانی اجتماع 26 جون 2026ء بروز جمعۃ المبارک بعد از نمازِ جمعہ بارگاہِ امام حسینؑ میں منعقد ہوگا، جس میں 72 تن شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا جبکہ بارگاہِ مصطفیٰ ﷺ میں درود و سلام کے گلدستے بھی پیش کیے جائیں گے ، منتظمین کی جانب سے تمام محبین، مریدین اور عوام الناس کو خصوصی دعوت دی گئی ہے کہ وہ اس روحانی و وجدانی محفل میں شرکت کرکے ثوابِ دارین حاصل کریں۔