مری(نمائندہ پنڈی پوسٹ )مری ایکسپریس وے پر کھجٹ کے مقام پر سیاحوں کی ٹویوٹا ہائی ایس کو المناک حادثہ پیش آیا، گاڑی الٹنے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 سیاح جھلس کر جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہائی ایس اسلام آباد سے مری کی جانب جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی میں آگ لگنے کے بعد محکمہ جنگلات اور ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پمز اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔