بریکنگ نیوز
تھانہ روات کی حدود میں چھنی پُل جی روڈ پر ٹماٹروں سے لوڈ ایک مزدہ گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث بے قابو ہو کر پُل کے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک مکمل طور پر بند ہو گیا۔
حادثے میں مزدہ ڈرائیور اور ہیلپر زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اطلاع ملتے ہی SHO تھانہ روات راجہ افتخار اپنی ٹیم اور امدادی اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریلوے انتظامیہ کو بروقت اطلاع دے دی گئی، جس کے باعث احتیاطی تدابیر کے تحت ٹرین کی آمدورفت عارضی طور پر روک دی گئی۔