چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد

راولپنڈٰ ی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چند روز قبل گھر میں چوری کی واردات کرنے والے دونوں گھریلو ملازم گرفتار،ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے طلائی زیورات، فارن کرنسی، پاکستانی کرنسی، گھڑیاں اور دیگر سامان برآمد،برآمد ہونے والے سامان میں 6 طلائی انگوٹھیاں،6 طلائی کانٹے جوڑیاں،5 طلائی کڑے اور طلائی ہار و بریسلٹ شامل ہیں،7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان بھی شامل ہے،گھریلو ملازمین نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کی واردات کی اور فرار ہو گئے،مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا،ملزمان کی گرفتاری اور سو فیصد ریکوری پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ایس پی پوٹھوہار،ڈی ایس پی سول لائنز اور مورگاہ پولیس ٹیم کو شاباش،شہری پریشانی سے بچنے کے لیے گھریلو ملازمین کا اندراج خدمت مراکز،متعلقہ تھانہ یا پنجاب پولیس ایپ سے لازمی کروائیں،