راولپنڈی پولیس نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کرنے والے والد اور اندھے قتل میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کر لئے تھانہ مندرہ پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لئے جنہوں نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا گرفتار ملزمان کے اعتراف اور نشاندہی پر واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ہے ادھر تھانہ واہ کینٹ پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو قتل کرنے والا والد گرفتار کر لیا پولیس کے ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور فرار ہو گیا تھا