راولپنڈی میں پولیس پر فائرنگ کے 2 الگ الگ واقعات میں قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 ملزمان جان کی بازی ہار گئے جبکہ 1 زخمی سمیت 3 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا اور ایک موقع سے فرار ہو گیا ترجمان کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں روات سے فرار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ کے دوران قتل و اقدام قتل کے مقدمہ کے دو ملزمان ہلاک ہو گئے ہلاک ملزمان ساتھیوں کی مدد سے کچھ دیر قبل روات پولیس کی حراست سے فرار ہوئے تھے ملزمان نے صدر بیرونی کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پر کار چھینی اور فرار ہو رہے تھے صدر بیرونی پولیس
نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر بھی فائرنگ شروع کر دی ہلاک ملزمان کی شناخت اشفاق اور عباد کے نام سے ہوئی دونوں ملزمان نے چار ماہ قبل روات کے علاقہ میں فائرنگ کر کے گارڈ کو قتل جبکہ دیگر افراد کو زخمی کیا تھا ادھر تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں رات گئے دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے دوران ایک زخمی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لئے گئے جبکہ ایک موقع سے فرار ہو گیا پولیس نے گرفتار ملزمان سے شہری سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو قبل ازیں اسلام آباد میں ڈکیتی اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہے