جہلم پولیس نے راہ گیر کو کاٹنے والے کتے کے مالک کو گرفتارکر لیا

تھانہ ڈومیلی پولیس کو شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوئی کہ ملزم کا کتا راہگیر لوگوں کو کاٹتا ہے اور علاقہ میں خوف و ہراس کا باعث بنا ہوا ہے،کتے کے مالک کو متعدد بار سمجھایا گیا لیکن مالک نے مناسب حل نہ کیا
جس پر تھانہ ڈومیلی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا