(پنڈی پوسٹ نیوز)موٹروے پول نمبر 762 کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث ٹرالر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں فقیر محمد (41 سال) موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں موٹروے پولیس نے فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر کارروائی مکمل کرتے ہوئے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا۔