🚨
تھانہ جاتلی کے علاقہ درکالی کوٹ سیداں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں عامر شاہ کے بھائی مظاہر شاہ کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اہل علاقہ نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔