اسٹیٹ بینک آف پاکستان، کرپٹو بینکنگ پر گزشتہ 8 سال سے عائد پابندی ختم

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیر مملکت برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) نے کرپٹو بینکنگ پر گزشتہ 8 سال سے عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ایک بیان میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ اب پاکستانی بینک لائسنس یافتہ کرپٹو کمپنیوں کے لیے اکاؤنٹس کھول سکیں گے، جس سے ملک میں ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں قانونی اور منظم سرگرمیوں کی راہ ہموار ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اس فیصلے کے بعد پاکستان میں کرپٹو اور بلاک چین سیکٹر کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری کے دروازے کھلیں گے۔