راولپنڈی پولیس نے9 ملزمان گرفتار کر کےلاکھوں مالیت کےطلائی زیورات، 11 مسروقہ موٹر سائیکل اسلحہ برآمد کرلیا

راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی، چوری اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار کر کے 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 17 تولہ طلائی زیورات، 11 مسروقہ موٹر سائیکل، 26 ہزار روپے سے زائد نقدی، 3 موبائل اور اسلحہ برآمد کرلیا تھانہ گوجرخان پولیس نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر کے چھینے گئے 3 موبائل فون، ساڑھے 14 ہزار روپے، ائیر بڈز، پاور بنک اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ،

تھانہ صادق آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 ملزمان گرفتار کرکے 10 مسروقہ موٹرسائیکل، تھانہ رتہ امرال پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کرکے مسروقہ موٹرسائیکل، 12 ہزار  روپے اور اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ تھانہ ویسٹریج پولیس نے چند روز قبل گھر میں چوری کی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے مدعی کے بھانجے کو گرفتار کرکے 78 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 17 تولہ طلائی زیورات برآمد کر لئے پولیس کے مطابق ملزم کا اپنے ماموں کے گھر آنا جانا تھا جسے طلائی زیورات کے متعلق پتہ تھا جس نے گھر والوں کی غیر موجودگی میں طلائی زیورات  چرا لئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔