تھانہ روات کی حدود نجی سوسائٹی معروف وکیل مہران اعجازقاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گے

راولپنڈی تھانہ روات پولیس چوکی فیز 8 اقدام ڈکیتی اور فائرنگ مزاحمت پرملزمان کے زخمی اور فرار ہونے کی اطلاعت مقدمہ درج، مدعی مقدمہ عادل شہزاد نے موقف اختیار کیا کہ پنڈ ملہو کا رہائشی ہوں عرصہ 10 سال سے مہران اعجاز انور ایڈووکیٹ کا ملازم ہوں مورخہ 15/4/26 کو پنڈ ملہو سے ہمراہ مہران اعجاز انور ایڈووکیٹ ایک تقریب میں شرکت کے لئیے کلسٹو مارکی براستہ بحریہ ٹاؤن جانے کے لئیے روانہ تھے بحریہ ٹاؤن فیز 8 کی انٹرنس از جانب گورکھ پور پہہنچے تو چار کس اشخاص مسلح پسٹل ہائے لباس برنگ سیاہ نے واردات کی نیت سے ہماری گاڑی روکنے کی کوشش کی جو مہران اعجاز نے حالات بھانپتے ہوئے گاڑی بھگا دی جس پر ملزمان مزکور نے ہم پر فائرنگ شروع کر دی سائل نے حفاظت خود اختیاری میں جان بچانے کی نیت سے فائر کیے موقع پر بحریہ کی سکیورٹی اور 15 کو بذریعہ کال بابت وقوعہ اطلاع مطلع کیا داد رسی کے لئیے درخواست پیش خدمت ہے استدعا ہے کے زمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں