اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان میں الیکٹرک بائیکس و گاڑیوں اور سولر کیلیے استعمال ہونے والی لیتھیم بیٹریوں کی مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
پاکستان میں لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا پہلا پلانٹ جلد کراچی میں کام شروع کر دے گا، پاکستان سولر ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) کو اس حوالے سے یقین دہانی کروا دی۔
انگریزی روزنامہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ایک اجلاس کے دوران ای ڈی بی کے چیف ایگزیکٹو حماد منصور نے بتایا کہ نئی پالیسی وزارت صنعت و پیداوار کو بھیج دی گئی ہے، لیھتیم بیٹریوں کے پرزہ جات کی درآمد پر ٹیکس کم کرنے کیلیے نیشنل ٹیرف بورڈ سے رابطہ کیا جائے گا، حتمی منظوری کے بعد وزارت خزانہ اسے بجٹ 2027-2026 میں پیش کرے گی۔